31 دسمبر 2013 - 20:30
شام، جربا سے دہشتگردوں کا صفایا

شام کی فوج نے جنوبی شام میں واقع علاقے جربا سے دہشتگردوں کا صفایا کردیا۔

ابنا: شام کی فوج نے اس خطے کے کئی علاقوں میں پیش قدمی کی اور دیرسلمان اور جربا کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا۔ دریں اثنا شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ شامی فوجیوں نے النصرہ کے بتّیس دہشتگردوں کو گرفتار کیا ہے جن میں ایک سرکردہ دہشتگرد کمانڈر بھی شامل ہے۔ادھر شامی فوج نے الزبدانی کے علاقے میں النصرہ گروہ کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا ہے جس میں کئی دہشتگرد مارے گئے ہیں جن کا تعلق سعودی عرب اور کویت سے ہے۔دوما میں بھی شامی فوجیوں نے جیش الاسلام نامی دہشتگرد گروہ کے کئی خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جس میں اس دہشتگرد گروہ کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔شامی فوج نے اسی طرح الجفرہ اور دیرالزور سے بھی دہشتگردوں کا صفایا کردیا۔قابل ذکر ہے کہ شام میں مختلف ملکوں کے دہشتگرد، جنھیں سعودی عرب اور بعض عرب ملکوں اور ترکی نیز یورپ و امریکہ کی بھرپور حمایت حاصل ہے، بشار اسد حکومت کے خلاف برسرپیکار ہیں، جنھیں شامی فوجیوں کے مقابلے میں پئے درپئے شکستوں کا سامنا ہے۔

.......

/169